Articles

‫قرآن کریم کیا ہے؟‫شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے


‫قرآن کریم کیا ہے؟


قرآن کریم اس اللہ کا کلام ہے، جو سارے جہان کا رب اور خالق ہے۔ اللہ نے اسے اپنے آخری نبی اور رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر اتارا ہے، تاکہ بنی نوع انساں کو اس کی پیدائش کا مقصد بتایا جائے، دنیا و آخرت میں سعادت کا راستہ دکھایا جائے اور موت کے بعد کی ابدی نامرادی سے بچایا جائے۔ یہ سب سے آخر میں اترنے والی آسمانی کتاب ہے، جو پہلے اترنے والی تمام کتابوں کی تصدیق کرتی اور ان میں بتائے گئے شرعی احکامات کو منسوخ قرار دیتی ہے۔


قرآن کریم اللہ کی ایک ابدی  نشانی اور معجزہ ہے۔ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ کی نبوت کی دلیل بھی ہے۔ اللہ تبارک و تعالی نے جنوں اور انسانوں کو چیلنج کیا کہ وہ قرآن کی جیسی ایک کتاب، بلکہ اس کے سورتوں جیسى ایک سورت ہی پیش کرکے دکھائیں۔ لیکن ان سے ایسا نہ ہو سکا۔


اس کے اترنے کو 1400 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، لیکن ابھی تک اس میں کوئی تحریف اور تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور آگے بھی عربی زبان میں، جس میں نازل ہوا ہے، محفوظ رہے گا۔ کیوں کہ اللہ تعالی نے قیامت تک اس کی حفاظت کی ذمے داری خود لے رکھی ہے۔


قرآن کریم اسلام کا مصدر اساسی  ہونے کے ساتھ ساتھ ایسا دستور ہے، جو زمان و مکان کی حدود و قیود سے پرے بنی نوع انساں کی زندگی کو منظم شکل اور پائیدارى عطا کرتا ہے۔ قرآن اس ایک معبود کی عبادت کی دعوت دیتا ہے، جو ساری کائنات کا خالق ہے۔ وہ انسان کو اس کے رب اور دین کی معرفت کے سلسلے میں ضروری باتیں بتاتا ہے، کائنات کی تخلیق کے آغاز پر روشنی ڈالتا ہے، انسان کی تخلیق کے مراحل کے سلسلے میں معلومات فراہم کرتا ہے، ماضی اور مستقبل سے متعلق بہت سی غیب کی باتیں بتاتا ہے، گزرے ہوئے انبیا علیہم السلام کے قصوں کو بیان کرتا ہے، اللہ کى جانب سے ان کو ملنى والی نصرت ومدد کى کیفیت کو واضح کرتا ہے  اور یہ بیان کرتا ہے کہ اللہ نے ان  کے دشمنوں کو کیسے ہلاک کیا۔ اس میں عبادات اور معاملات سے متعلق ساری بنیادی باتیں موجود ہیں، اچھے اخلاق کی دعوت دی گئی ہے، برے اخلاق سے خبردار کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ انسان کا آخری ٹھکانہ یا تو جنت ہے، جو کہ ایمان والوں کا گھر ہے، یا پھر جہنم ہے، جو کہ ظالموں اور کافروں کا گھر ہے۔


اس عظیم کتاب کی اہمیت کے پیش نظر، جسے اللہ تعالی نے عربی زبان میں اتارا ہے اور پوری انسانیت کو پہنچانے کا حکم دیا ہے، ہمارے لیے سعادت کی بات ہوگی کہ ہم اس کے معانی کے ترجمے کو آپ کی زبان میں آپ کے سامنے رکھیں، تاکہ اسے سمجھنے کا کام آسان کیا جا سکے اور اسے پہنچانے کا جو حکم دیا گیا ہے، اس کی تعمیل ہو سکے۔ اس کام پر مامور ٹیم نے قرآن کے معانی کو سمجھنے اور ان کا ترجمہ کرنے کا کام پوری محنت سے کیا ہے۔ لیکن اس بات میں کہیں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہيں ہے کہ ترجمے کا کام چاہے جتنی باریک بینی سے کیا جائے، نص قرآن کے اندر موجود عظیم معانی کو کما حقہ بیان نہيں کیا جا سکتا۔ کیوں کہ قرآن ایک معجزہ اور کسی بھی بشری عمل سے بالاتر کتاب ہے۔ لہذا جسے قرآن کریم کے اندر موجود مزید حقائق سے آگاہی حاصل کرنی ہو، اس سے ہماری گزارش ہوگی کہ عربی زبان سیکھے، جس میں قرآن اترا ہے۔


تمام رسولوں پر سلامتی ہو اور ساری تعریف اللہ کى اور اسى کے لئے ہے، جو سارے جہان کا رب ہے۔


قرآن کریم انسائیکلوپیڈیا


آپ موبائل کے کیمرہ سے بصری کوڈ (QR Code) کو اسکین کرکے اپنی زبان میں قرآن کریم کے معانی سے واقف ہو سکتے ہیں۔


•ہمارے لیے خوشی کی بات ہوگی کہ ہمیں قرآن کریم انسائیکلوپیڈیا ویب سائٹ (www.quranenc.com) پر ہر آیت کے سامنے موجود نوٹس ونڈو کے ذریعے ترجمے کو بہتر بنانے کے سلسلے میں آپ کی تجاویز و آرا موصول ہوں۔ اگر آپ ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں اس پتے پر ای میل کر سکتے ہیں :  info@quranenc.com





‫شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے     


‫قرآن کریم کیا ہے؟     



Recent Posts

ئىسلام دىنى ‫ئىنساننى ...

ئىسلام دىنى ‫ئىنساننىڭ تۇغما تەبىئىتى، ئەقىل-ئىدراكى ۋە بەخت-سائادىتىگە ئۇيغۇن دىندۇر

اسلام ‫فطرت، عقل و حک ...

اسلام ‫فطرت، عقل و حکمت اور سعادت کا مذہب

জৈবিক বিবর্তন - একটি ...

জৈবিক বিবর্তন - একটি ইসলামিক পারস-পেকশন

İslam, Allahın göndər ...

İslam, Allahın göndərdiyi elçilərin dinidir